November 17, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی “علمیت” کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں کہ انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی کے مجید ہٹس کو کالعدم مجید بریگیڈ سے

Screenshot_2025-11-30_084842

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی “علمیت” کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں کہ انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی کے مجید ہٹس کو کالعدم مجید بریگیڈ سے جوڑ کر اپنا بیانیہ گھڑنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان نے اسلام آباد میں پڑھنے والے تین سو پچاسی بلوچ طلبہ کو بلاوجہ خطرے میں ڈال دیا۔

میں نے قائداعظم یونیورسٹی میں خود جا کر تحقیق کی اور ہٹس کے موجودہ مالک سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجید ان کے والد کا نام ہے، جنہوں نے یہ ہٹس انیس سو تہتر میں قائم کیا تھا یعنی اسے پچاس سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔
مزید یہ کہ مجید ہٹس کے مالک کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، بلوچستان سے نہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ:
اس ہٹس کو بلوچستان کے حساس معاملے سے جوڑنے کا مقصد کیا تھا؟ فیصلہ آپ کریں۔
یہ بھی یاد رہے کہ کالعدم مجید بریگیڈ کا قیام دو ہزار دس میں کیا گیا تھا۔

*سینیئر صحافی نادر بلوچ*