احسان شناس لوگ ہی معاشرے کا حسن کہلاتے ہیں.
احسان شناس لوگ ہی معاشرے کا حسن کہلاتے ہیں……
کسی کے احسان کو یاد رکھنا ظرفِ انسانیت کی سب سے بڑی دلیل ہے یہ وہ نفسیاتی کیفیت اور تیز ترین ہتھیار ہے جو انسان کو بے پایاں بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے احسان شناسی اور شکرگزاری کے حامل لوگ اپنے احسن عمل کے ذریعے درحقیقت اپنے بڑے کردار کو ثابت کرتے ہیں جس سے معاشرے میں ان کا مقام نمایاں ہو جاتا ہے
ایسے لوگ ہر اس ہاتھ کو سلام کرتے ہیں جس نے کبھی ان کی مدد کی ہو ہر اس آنکھ کی قدر کرتے ہیں جس نے کبھی ان پر شفقت سے نظر ڈالی ہو اور ہر اس دل کو عزت دیتے ہیں جو کبھی ان کے لیے دھڑکا ہو
یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو زندگی کے حسین ترین رشتے قائم کرتے ہیں کیونکہ احسان کو یاد رکھنا دراصل انسانیت کے مقدس رشتے کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے
احسان شناس لوگ معاشرے کا سب سے قیمتی خزانہ اور سرمایہ ہوتے ہیں جن کے دلوں میں ہمیشہ شکریہ کے پھول کھلتے رہتے ہیں
احسان ماننا ایک عاجزی، احسان جاننا ایک عظمت اور احسان شناسی ایک احسن عمل کا نام ہے
دعا گو.. ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی مصنف و کالم نگار ،یوٹیوبر خانبیلہ تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان
فون نمبر 03007822999