کڑوا تجربہ ہی ہمیں سکھاتا ہے….
کڑوا تجربہ ہی ہمیں سکھاتا ہے….
زندگی کی راہ میں تجربہ ایک ایسا چراغ ہے جو ہمیں گھٹا ٹوپ اندھیروں میں بھی راستہ دکھاتا ہے یہ وہ قیمتی خزانہ ہے جو ہمیں غلط فیصلوں کے کانٹوں بھرے راستوں پر چل کر ہی حاصل ہوتا ہے یہ ایک عجیب تضاد ہے کہ وہ چیز جو ہمیں ناکامی سے بچاتی ہے
وہ اسی ناکامی کے دلدل سے نکالے گئے موتیوں سے ہی بنتی ہے
ہر غلط فیصلہ اور ہر ناکامی درحقیقت مستقبل کی کامیابیوں کی بنیاد رکھتی ہے جو شخص کبھی گرتا نہیں وہ کبھی یہ نہیں سیکھ پاتا کہ سنبھل کر کیسے چلنا ہے تجربہ ہمیں وہ حکمت دیتا ہے جو کتابیں نہیں دے سکتیں وہ بصیرت دیتا ہے جو محض دوسروں کی نصیحتوں سے نہیں آ