درگزر کی عادت… کامیابی کا راز
درگزر کی عادت… کامیابی کا راز
درگزر کرنا بارش کے بعد کھلے آسمان کی مانند ہے جو بادلوں کے برسنے کے بعد صاف اور روشن ہو جاتا ہے جو لوگ معاف کرنا جانتے ہیں اور درگزر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں وہ دراصل اپنے دل کو ہلکا کرتے ہیں اور اپنی روح کو پرسکون بناتے ہیں
درگزر کرنے والا شخص ناکامی سے نہیں ڈرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہر دکھ ، ہر تکلیف اور ہر ناامیدی دراصل زندگی کا ایک سبق ہے اس لیے وہ ان پریشانیوں کو راستے کی رکاوٹ نہیں بلکہ ایک امتحان اور اپنی کامیابی کی سیڑھی سمجھتا ہے
جو دل درگزر کی وسعت رکھتا ہے
وہ کبھی تنگ نظری کا شکار نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ معاف کرنا صرف دوسروں کو ہی تحفہ دینا نہیں ہوتا بلکہ اس سے انسان خود اپنے آپ کو بھی بہت سارے نقصانات سے بچا لیتا ہے
اگر دیکھا جائے تو درگزر کرنے والے لوگ ہر تجربے سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں ہر آزمائش میں وہ مضبوط ہوتے ہیں اور ہر مشکل کے بعد ایک بہتر انسان بن کر ابھرتے ہیں ان کی کامیابی صرف دنیاوی منزلوں تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ اس عمل سے ان کی روحانی بلندی اور اندرونی سکون میں بھی معتدبہ اضافہ ہو جاتا ہے یوں سمجھیں کہ درگزر کی راہ پر چلنے والا مسافر ہمیشہ کامیاب رہتا ہے کیونکہ اس کا سفر ہی اس کی اصل منزل ہوتی ہے