November 17, 2026

نیوز اسپیشل رپورٹ — ٹھٹھہ ٹھٹھہ (دعا نیوز آن لائن شکیل شیخ ٹھٹھہ تاریخی شہر ٹھٹھہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے سروے آفس میں مبینہ طور پر کرپشن،

IMG-20251129-WA0460

نیوز اسپیشل رپورٹ — ٹھٹھہ

ٹھٹھہ (دعا نیوز آن لائن شکیل شیخ ٹھٹھہ

تاریخی شہر ٹھٹھہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے سروے آفس میں مبینہ طور پر کرپشن، غفلت اور عوام سے رقوم وصولی کے سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔

متعدد متاثرہ خواتین اور عوامی ذرائع کے مطابق آفس میں تعینات اہلکار سروے اور انٹری کے سلسلے میں آنے والی غریب خواتین کو ہراساں کر کے 500 سے 1000 روپے رشوت کے طور پر وصول کر رہے ہیں۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آفس میں موجود اکرم بھٹو پر الزام ہے کہ وہ خواتین کو دھمکا کر کہتا ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی تو ان کا کارڈ پروسیس نہیں ہو گا اور ان کی درخواست سسٹم میں شامل نہیں کی جائے گی۔

متاثرہ خواتین نے الزام لگایا کہ:

سروے انٹری کے بہانے پیسے لیے جاتے ہیں

غریب عورتوں کو تذلیل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

پیسے نہ دینے والوں کو بار بار دھکے دے کر واپس بھیج دیا جاتا ہے

یہ صورتحال BISP کے بنیادی مقصد یعنی مستحق افراد کو مالی سہولت پہنچانے کے عمل کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

ٹھٹھہ کے شہریوں کا مطالبہ:
عوام نے چیف منسٹر سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور بینظیر انکم سپورٹ حکام سے فوری کارروائی کرتے ہوئے: