November 17, 2026

جھنگ میں شدید بدامنی انتہائی تشوشناک صورتحال اختیار کر رھی ھے، کبھی کچھ بدمعاش ھماری اسکول جاتی بچیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرتے ھیں کبھی

Screenshot_2025-11-29_092948

جھنگ میں شدید بدامنی انتہائی تشوشناک صورتحال اختیار کر رھی ھے، کبھی کچھ بدمعاش ھماری اسکول جاتی بچیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرتے ھیں کبھی وکالت جیسے نوبل پروفیشن سے وابستہ انتہائی قابل وکیل کو سر عام قتل کر دیا جاتا جس میں ایک غریب ڈرائیور اور ایک پاپڑ فروش عزت دار شہری بھی اپنی جان کھو دیتا ھے۔کبھی ایک غریب ھومیو ڈاکٹر کو زندہ جلا دیا جاتا ھے جھنگ پولیس ھوش کے ناخن لے اور ڈی پی او از سر نو پولیسنگ پلاننگ کو دیکھے اور ھر تھانے کے ایس ایچ او اور تھانوں کے اندرونی معاملات کا بغور جائزہ لے اور ایک بہتر سیکیورٹی پالیسی مرتب کرے۔ ان تین بڑی وارداتوں کے علاوہ میرے ضلع میں آئے روز ڈکیتیاں ھو رھی ھیں اور کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی جارھیں۔
بس اتنا کہوں گا صبر کا امتحان نہ لیا جائے
آپ ھی اپنی اداؤں پہ زرا غور کریں
ھم کچھ کہیں گے تو شکایت ھوگی

صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان