لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیر اہتمام ڈرامہ رائٹنگ ورکشاپ کے حوالے سے لاہور آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے زیر اہتمام ڈرامہ رائٹنگ ورکشاپ کے حوالے سے لاہور آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تنظیم کی صدر ثمینہ طاہر بٹ، جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی اور کو آرڈینیٹر خواتین ونگ لاہور حنا یاسمین نے ڈرامہ رائٹنگ ورکشاپ کے حوالے سے میٹنگ میں ورکشاپ کو بہترین اور مفید بنانے کے حوالے سے بھرپور حصہ لیا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز نے اپنے قیام کے ساتھ ہی تنظیمی فعالیت کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھرپور طریقے سے آغاز کر رکھا ہے جن میں تمام عہدے داران اور ممبران بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔