ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈویلپمنٹ کمیٹی ہڑپہ اسٹیشن کے چیئرمین عدنان خالد ڈوگر نے کہا ہے کہ ہڑپہ کے ہر محلے اور ہر گلی کو ماڈل بازار کی شکل
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈویلپمنٹ کمیٹی ہڑپہ اسٹیشن کے چیئرمین عدنان خالد ڈوگر نے کہا ہے کہ ہڑپہ کے ہر محلے اور ہر گلی کو ماڈل بازار کی شکل دینا ان کا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے قائد نوید اسلم خان لودھی ایم پی اے اور محترمہ عائشہ خان لودھی کے وژن کے مطابق جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔عدنان خالد ڈوگر نے بتایا کہ ہڑپہ اسٹیشن میں کروڑوں روپے کی خطیر فنڈنگ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں سیوریج، سولنگ اور ٹف ٹائل لگانے کا بڑا منصوبہ شامل ہے جو آئندہ تین ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔