ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز آن لائن بیوروچیف سندھ۔ عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ ) گھارو شہر میں 20 ماہ قبل بےدردی سے گولیاں مار کر قتل کیے گئے
ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز آن لائن بیوروچیف سندھ۔ عبدالقیوم شیخ
یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ
)
گھارو شہر میں 20 ماہ قبل بےدردی سے گولیاں مار کر قتل کیے گئے شہید مخدوم عبدالخالق قریشی کے قاتل منشیات فروش صادق پٹھاں کی گرفتاری تاحال ممکن نہ ہو سکی۔ مقتول کے بھائی مخدوم عابد حسین قریشی کے مطابق قاتل صادق پٹھان اور اس کے بھائی انہیں قتل کیس سے دستبردار کروانے کے لیے سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش جاری ہے۔
مخدوم عابد حسین قریشی نے الزام عائد کیا کہ وہ متعدد بار ایس ایس پی ٹھٹھہ، ایس ڈی پی او میرپور ساکرو اور ایس ایچ او گھارو سے ملاقات کر چکے ہیں، لیکن ایس ایس پی کی مبینہ عدم دلچسپی اور غیر سنجیدہ رویے کے باعث قاتل آج بھی آزاد گھوم رہا ہے اور متاثرہ خاندان کو مسلسل نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ شہید عبدالخالق قریشی کے قاتل صادق پٹھان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو حالات کی سنگینی مزید بڑھ سکتی ہے۔ انصاف کی فراہمی اور ریاستی اداروں کی مؤثر مداخلت وقت کی اشد ضرورت ہے۔