October 28, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)یوم دفاع/یوم فضائیہ یوم دفاع پاکستان وہ دن ہے کہ پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے 6 ستمبر کو پاکستان کے شیر جوانوں نے اپنے سے چھ گنا بڑی طاقت کو پاش پاش کر دیا قوم کے بہادر سپوتوں کی جرات و بہادری کی داستانیں تاقیامت زندہ و جاوید

IMG-20240907-WA0155

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)یوم دفاع/یوم فضائیہ
یوم دفاع پاکستان وہ دن ہے کہ پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے 6 ستمبر کو پاکستان کے شیر جوانوں نے اپنے سے چھ گنا بڑی طاقت کو پاش پاش کر دیا قوم کے بہادر سپوتوں کی جرات و بہادری کی داستانیں تاقیامت زندہ و جاوید رہیں گی جانوں کے نذرانے پیش کر کے مادر وطن کا دفاع کرنے والے مایہ ناز بیٹے ہمارا اثاثہ
ان خیالات کا اظہارِ چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کے اسسٹنٹ میاں ہارون رشید نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے ناقابل شکست جوانوں کے کارنامے نمایاں کو یاد کر کے ہر وطن سے پیار کرنے والا خوشی سے جھوم اٹھتا یوم دفاع پاکستان تجدید عہد کا دن ہے کہ وطن عزیز پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے آنے والی ہر گولی اپنے سینے پر لیں گے پیمان باندھنا ہو گا مملکت خداداد کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ توڑ دیں گے اور ہر آنکھ پھوڑ دیں گے
میاں ہارون رشید نے کہا 6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم ہوئی ۔ہم ان تمام شہیدوں، غازیوں دلیروں اور بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں دعا گو ہیں اللہ تعالی تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے وطن عزیز کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے,