November 17, 2026

*غزہ کی پٹی میں فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان الهمص کو اسرائیلی فوج نے جال میں پھنسا کر گرفتار کر لیا*

IMG-20251129-WA0226

*غزہ کی پٹی میں فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان الهمص کو اسرائیلی فوج نے جال میں پھنسا کر گرفتار کر لیا*

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق، ڈاکٹر مروان الهمص کو فوج نے ایک چال کے ذریعے گرفتار کیا۔ ایک فرانسیسی صحافی نے انہیں یہ یقین دلایا کہ وہ ان کی طبی زندگی پر جنگ کے دوران ایک فلم بنا رہی ہے، اور ڈاکٹر الهمص جنوبی غزہ میں بتائے گئے مقام پر پہنچے تو وہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

چند ہفتے قبل ڈاکٹر مروان کی بیٹی تسنیم کو بھی اغوا کیا گیا تھا، اور آج اسے رہا کیا گیا۔ تسنیم انتہائی خستہ حال اور شدید تھکن میں نظر آئیں، ان کے چہرے کے آثار میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی۔

اس واقعے پر لوگوں کا کہنا ہے: “حسبنا الله ونعم الوكيل”۔