November 17, 2026

*کراچی میں مظاہرہ؛ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے 20 خواتین و مرد کارکنان گرفتار*

Screenshot_2025-11-29_085707

*کراچی میں مظاہرہ؛ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے 20 خواتین و مرد کارکنان گرفتار*

کراچی پریس کلب کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 20 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

عمران خان سے ملاقاتوں کی کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جس کے اختتام پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے احتجاج سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری کراچی پریس کلب کے باہر پہنچی اور پھر دھاوا بول کر پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق رکن قومی اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔