November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-11-27_133204

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *28 نومبر 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، 5 اضافی پکٹس قائم

🚨 (2) ممکنہ خطرات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ

🚨 (3) عمران کا بال بھی بیکا ہوا تو عوام دیکھیں گے انکا کیا حال کریں گے، علیمہ خان

🚨 (4) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

🚨 (5) عمران خان کی صحت پر تشویش؛ علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط

🚨 (6) عمران خان سے ملاقات کے جتن؛ وزیراعلیٰ کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہوسکی

🚨 (7) آکسفورڈ یونیورسٹی، پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلبا نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا

🚨 (8) کراچی میں مظاہرہ؛ حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے 20 خواتین و مرد کارکنان گرفتار

🚨 (9) عمران خان سے ہر شخص کی ملاقات کراتے ہیں، جیل کے باہر کے معاملات کے ذمہ دار نہیں: جیل انتظامیہ

🚨 (10) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر دھرنا ختم کردیا

🚨 (11) نومبر میں مہنگائی 6 فیصد تک رہیگی، ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، وزارت خزانہ

🚨 (12) سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم کے حوالے سے فیک نیوز اور افواہیں انتہائی خطرناک ہیں، دفتر خارجہ

🚨 (13) وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایت دے دی

🚨 (14) کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی کی ہدایت، بجٹ میں ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام شروع کردیا، چیئرمین ایف بی آر

🚨 (15) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ

🚨 (16) ملک بھر میں خواتین سے زیـاـ دتی، اغوا و تشدد کے 20 ہزار واقعات رپورٹ، پنجاب سرفہرست

🚨 (17) یوکرین میں یہودیوں کی 180 سال پرانی عبادت گاہ کو آگ لگا دی گئی؛ ملزم گرفتار

🚨 (18) اے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

🚨 (19) بھارت میں دوسری شادی پر پابندی کا بل منظور؛ 10 سال قید اور بھاری جرمانہ ہوگا

🚨 (20) بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ماہانہ 1300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی جاری

🚨 (21) پنڈی اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

🚨 (22) کراچی، بلدیہ ٹاؤن، شادی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

🚨 (23) اس را_ئیل کی حمایت پر مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ

🚨 (24) معروف ڈانسر مہک ملک نے پی ایس ایل فیصل آباد کی ٹیم خرید لی؟ خبر غیر مصدقہ ہے

🚨 (25) کینیڈا میں تعلیم کے خواہش مند طلبا کیلیے خوشخبری؛ اسٹڈی پرمٹ کا نیا نظام نافذ

🚨 (26) امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افـغـاـ ن حکومت ہے، دفتر خارجہ

🚨 (27) افـغـاـ نستان بھارت اور اس را_ئیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی

🚨 (28) نتائج کی شفافیت میں خلا اور تشویشناک حد تک کم ووٹر ٹرن آؤٹ سامنےآیا، ضمنی الیکشن پر فافن رپورٹ جاری

🚨 (29) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتــل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

🚨 (30) مریم نواز کی اسپیشل بچوں کے اسکول آمد، بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے کی ویڈیو وائرل

🚨 (31) ٹریفک پولیس کو آخری موقع ہے، کارکردگی نہ دکھائی تو نیا محکمہ بنانا پڑے گا: وزیراعلیٰ پنجاب کی وارننگ

🚨 (32) تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت، چین کی شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت

🚨 (33) اڈیالہ سے کبھی کوئی خیرکی خبر نہیں آتی جب بھی آتی ہے ملک کےخلاف ہی آتی ہے: عظمیٰ بخاری

🚨 (34) کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 220 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور

🚨 (35) ولاگر کے والد کے اغوا میں ملوث ہلاک ملزمان کا کالعدم تنظیم سے رابطہ تھا: مظفرگڑھ پولیس کا دعویٰ

🚨 (36) سندھ اسمبلی اجلاس: اپوزیشن لیڈر کا کراچی میں چالان کی رقم کم کرنے کا مطالبہ

🚨 (37) اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید

🚨 (38) کراچی: ڈمپرکی ٹکر سےنوجوان کی ہلاکت اور ہنگامہ آرائی کا کیس، لیاقت محسودکی ضمانت منظور

🚨 (39) پنجاب میں ملی بھگت سے گنے کی قیمت فکس کرنیوالا شوگر ملز کارٹل پکڑا گیا

🚨 (40) حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام، اجلاس ملتوی

🚨 (41) اماراتی ویزا نہ ملنے کا معاملہ: دفتر خارجہ نے وزارت داخلہ کی سینیٹ بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دیدیا

🚨 (42) ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارت میں قید 3 پاکستانی شہری رہا

🚨 (43) بجلی کی شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن 118 کا افتتاح

🚨 (44) صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

🚨 (45) وادی تیراہ میں خوارج دہشت گردوں کی بڑھتی سرگرمیاں پشاور کے لیے بڑا خطرہ بن گئیں

🚨 (46) عوام کے لیے خوشی کی خبر؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

🚨 (47) افـغـاـ ن شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی: ٹرمپ کی تصدیق

🚨 (48) مودی دور میں ہندوتوا نظریہ مضبوط، اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہوگئیں

🚨 (49) مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے

🚨(50) انڈونیشیا: طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد ہلاک، 65 لاپتا