کرناٹک: مالپے کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے دو افراد کو پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت روہت (29) اور سنتری (37) کے طور پر ہوئی ہے۔
کرناٹک: مالپے کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے دو افراد کو پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت روہت (29) اور سنتری (37) کے طور پر ہوئی ہے۔
مالپے کی کمپنی کو مرکزی حکومت کے شعبۂ پورٹس، شپنگ اور واٹر ٹرانسپورٹ سے وابستہ کوچین شپ یارڈ کے ایک سب کانٹریکٹر M/S شُشما میرین پرائیویٹ لمیٹڈ سے جوڑا جاتا ہے۔
روہت اس کمپنی میں انسولیٹر کا کام کرتا تھا اور اس سے پہلے کیرالہ کے کوچین شپ یارڈ میں ملازم تھا، جہاں بھارتی بحریہ کے جہاز تیار کیے جاتے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرِرام شنکر کے مطابق روہت نے وہاں کام کرتے ہوئے جہازوں کے نمبر اور بحریہ سے متعلق خفیہ معلومات غیر قانونی طریقے سے حاصل کر کے WhatsApp کے ذریعے شیئر کیں اور اس کے بدلے مالی فائدہ اٹھایا۔
پولیس اور خفیہ ایجنسیاں معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہیں۔