سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سندھ دھرتی کے خلاف بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت سکھر ہندو ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن (شیوا
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سندھ دھرتی کے خلاف بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت سکھر ہندو ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن (شیوا) اور سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھارتی وزیر دفاع راج نات سنگھ کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان، جس میں انہوں نے سندھ کو بھارت کا حصہ قرار دیا، کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سندھ صدیوں پرانی عظیم تہذیب کی دھرتی ہے، جس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ وفاداری اور قربانی کی مثالیں قائم کی ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ سندھ کے عوام اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیں گے مگر پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کو کبھی ترک نہیں کریں گے۔ نمازِ جمعہ کے بعد سکھر پریس کلب کے سامنے ایک پرامن مگر بھرپور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں ہندو برادری، سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو پاکستان کی قومی سالمیت اور علاقائی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد خالد کاکیزئی, اور دیگر معزز اراکین جاوید احمد شیخ، محمد محسن فاروق، انجینئر عمر عبدالباسط شیخ، اجیت وادھوانی، راکیش کمار، ستیوان مندھوانی نے سکھر چیمبر کی نمائندگی کی اور صدر ایوان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر چیمبر اپنے وطن پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر اُس اقدام یا بیان کی مخالفت کرتا ہے جو ہماری قومی وحدت اور خودمختاری کو چیلنج کرے۔