سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، مقتول صدام لاشاری کے قاتلوں کے خلاف 5 مشتبہ افراد گرفتار ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر سکھر پولیس نے تھانہ
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، مقتول صدام لاشاری کے قاتلوں کے خلاف 5 مشتبہ افراد گرفتار ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر سکھر پولیس نے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود، سعید آباد کے کچے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی مقتول صدام لاشاری کے قتل کے ذمہ دار ڈاکو قادر عرف قادروں خروس جتوئی گینگ کی گرفتاری کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی تھی، جس میں بکتر بند گاڑیاں اور جدید مشینری استعمال کی گئی۔ کارروائی کے دوران گینگ کے کئی ٹھکانے تباہ کر کے آگ لگائی گئی، تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کیا جا سکے۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق، آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور ان کے دیگر جرائم کا پتہ لگانے کے لیے مزید چھاپے اور تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل تھانہ ائیرپورٹ کی حدود، سعید آباد لنک روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے صدام لاشاری کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔ مقتول کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے سکھر پولیس مسلسل وقتاً فوقتاً چھاپہ مار کاروائیاں کر رہی ہے۔ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ تمام ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور شہر میں جرائم کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔