*کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، حد رفتار 30 کلومیٹر سے تجاوز پر چالان ہوگا*
*کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، حد رفتار 30 کلومیٹر سے تجاوز پر چالان ہوگا*
کراچی میں ٹریفک قوانین کی بہتری کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز (بھاری گاڑیوں) میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ باقی 13 ہزار گاڑیوں میں بھی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان ٹریکرز کا کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہے اور اگر کوئی ہیوی وہیکل 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار سے تجاوز کرے گی تو اس کا چالان ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق، ڈی آئی جی ٹریفک نے یہ بھی بتایا کہ آن لائن فوڈ رائیڈرز کو بلا کر انہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہنے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔