*کراچی اور بلوچستان: سمندر کا رنگ بدلنا اور چمکنا آلودگی نہیں، یہ ایک قدرتی عمل ہے*
*کراچی اور بلوچستان: سمندر کا رنگ بدلنا اور چمکنا آلودگی نہیں، یہ ایک قدرتی عمل ہے*
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) نے کراچی اور بلوچستان کے کچھ ساحلی علاقوں میں سمندر کا رنگ بدلنے اور رات کے وقت چمکنے (بائیولومینیسینس) کے حالیہ مشاہدات پر واضح کیا ہے کہ یہ تبدیلیاں نوکٹیلوکا سنٹیلینز (جسے عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے) نامی ایک چھوٹے، غیر زہریلے تیرتے ہوئے جاندار کی قدرتی افزائش کا نتیجہ ہیں اور ان کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے ان خدشات کو مسترد کر دیا کہ یہ مضر الجیائی افزائش یا غذائی آلودگی کی وجہ سے ہے، اور کہا کہ سمندر کا سبز دکھائی دینا اسی قدرتی افزائش کے باعث ہے، جو کہ یمن، عمان، ایران اور مغربی بھارت سمیت دیگر ساحلی علاقوں میں بھی موسمی طور پر دیکھی جاتی ہے۔