*خضدار: بی ایریا کی تبدیلی اور امن و امان پر ڈی آئی جی قلات رینج اور کمشنر قلات ڈویژن کی اہم ملاقات، ایس ایس پی خضدار بھی شریک*
*خضدار: بی ایریا کی تبدیلی اور امن و امان پر ڈی آئی جی قلات رینج اور کمشنر قلات ڈویژن کی اہم ملاقات، ایس ایس پی خضدار بھی شریک*
ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر نے کمشنر قلات ڈویژن طفیل احمد بلوچ سے خضدار میں اہم ملاقات کی جس میں قلات ڈویژن خصوصاً ضلع خضدار میں امن و امان کی صورتحال بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کا عمل اور دیگر سیکیورٹی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خضدار:کمشنر قلات ڈویژن طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس اور سول انتظامیہ کے درمیان مکمل ہم آہنگی سے امن قائم ہوا ہے بی ایریا کی تبدیلی ایک بڑا فیصلہ ہے جسے سنجیدگی سے نافذ کیا جائے گا ڈویژنل اور ضلعی سطح پر انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تمام سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جائے اس سلسلے میں بی ایریا کی تبدیلی ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے، بشرطیکہ اس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس سے ملاقات میں کیا
اس موقع پر ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان ناصر نے کہا کہ بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے سے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے مگر اس کے نفاذ کے لیے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں پولیس فورس کو بہتر سہولیات اور مقامی سطح پر تعاون کے بغیر یہ عمل مکمل نہیں ہو سکتا۔
دونوں اعلیٰ افسران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں ضلعی سطح پر سول اور پولیس انتظامیہ کے درمیان قریبی تعاون اور مؤثر رابطے وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔