November 17, 2026

*افغان حکام نے پاکستانی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔۔۔*

Screenshot_2025-11-27_133204

*افغان حکام نے پاکستانی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔۔۔*

کابل: افغان حکام نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے کہ افغانستان نے پاکستانی فضائی حدود سے داخل ہونے والے طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔

یہ تردید اُس وقت سامنے آئی جب 26 نومبر کو کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، خاص طور پر پرو طالبان اکاؤنٹس، نے یہ دعویٰ کیا کہ کابل نے پاکستان کے لیے فضائی راستہ بند کر دیا ہے۔

افغان وزارت ٹرانسپورٹ و ہوابازی کے اہلکار مولوی فتح اللہ منصور نے کہا: “افغان فضائی حدود کی بندش کی خبریں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔”

انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوا اور فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔