بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان)رواں سال میں پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیےگئے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے
بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان)رواں سال میں پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیےگئے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے 39 لاکھ 40 ہزار روپے کے سکالر شپ جاری کیے گئے، ایک کروڑ 24 لاکھ 70 ہزار روپے مالی امداد پولیس اہلکاروں میں تقسیم کی گئی، دوران سروس زخمی ہونیوالے اہلکاروں کی 13 لاکھ 10 ہزار روپے کی مالی امدادکی گئی، اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا کی فیملیز میں 12 لاکھ 30 ہزار روپے کے فنڈز کی تقسیم کی گئی، دوران سروس وفات پانیوالے اہلکاروں کی تدفین کیلئے 9 لاکھ 70 ہزار روپے ویلفیئر کی رقم فیملیز میں تقسیم کی گئی, بیمار پولیس اہلکاروں کو میڈیکل کی بہتر سہولیات کیلئے ضلعی پولیس کی طرف سے 6 لاکھ 40 ہزار روپے کی ویلفیئر کی گئی، شہدا اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو 72 لاکھ 90 ہزار روپے کے ویڈنگ گفٹ تقسیم کیے گئے، شہدا اور حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے بچوں کی معیاری تعلیم و علاج معالجہ کیلئے ہسپتال سکول و کالجز کیساتھ 19 ایم او یو سائن کیے گئے،پولیس فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، ڈی پی او کامران اصغر ترجمان پولیس بہاولنگر