ہارون آباد/(حافظ ثاقب محمود)تقوی اور اللہ کا قرب حاصل کرنے کا اسان طریقہ یہی ہے کہ خلق خدا کی خدمت کی جائے کیونکہ اللہ کی رحمتیں بندے کو معاف کرنے کے لیے ہر دم پیچھا کرتی ہیں
ہارون آباد/(حافظ ثاقب محمود)تقوی اور اللہ کا قرب حاصل کرنے کا اسان طریقہ یہی ہے کہ خلق خدا کی خدمت کی جائے کیونکہ اللہ کی رحمتیں بندے کو معاف کرنے کے لیے ہر دم پیچھا کرتی ہیں
ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے مفت یونیفارم فراہمی کی سادہ مگر وقار تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امثال بھی علاقے کے مستحق 50 ہزار سے زائد طالب علموں کو مفت یونیفارم کی فراہمی کے لیے ہمارے رضاکاروں نے سکولوں کا سروے مکمل کر لیا ہے
انشاءاللہ بہت جلد یونی فارم فراہمی کا عمل بھی شروع ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی بلا امتیاز رنگ و نسل و برادری خدمت ایک ایسا فریضہ ہے جس کی انجام دہی کے بعد جو روحانی سکون ملتا ہے اس کا الفاظ میں بیان ممکن نہیں
وائیٹل گروپ اپنا دینی قومی اور ملی فرض پورا کر کے کس پہ احسان نہیں ،دنیا و اخرت کی اچھائی مطلوب ہوتی ہے اس موقع پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی خالد محمود پٹواری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔