November 17, 2026

کنری رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کمشنر کنری کا شہر میں غیر قانونی نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن غریبوں کے ٹھیلے اور پتھارے مسمار

IMG-20251128-WA0216(2)

کنری رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
کمشنر کنری کا شہر میں غیر قانونی نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن غریبوں کے ٹھیلے اور پتھارے مسمار جبکہ با اثر لوگوں کو چھوٹ اسسٹنٹ کمشنر کنری کے دہرے معیار پر شہر کے سیاسی سماجی رہنماؤں میں تشویش کی لہر
اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار نے ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ اور پولیس نفری کے ہمراہ کنری شہر میں غیر قانونی نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری عمرکوٹ روڈ امریکن چوک فوٹا روڈ اور اللّٰہ والے چوک کے اطراف میں موجود سبزی فروٹ ودیگر اشیاء کے ٹھیلوں کیبنوں اور رکشوں کو ہٹاتے ہوئے سبزی فروٹ کے ٹھیلوں پر پڑا سامنا بکھیر دیا جبکہ شہر میں قائم چھوٹے چھوٹے پتھاروں کو گرا دیا دوسری جانب شہر بھر میں سرکاری املاک پر قبضے جوں کے توں قائم ہیں با اثر لوگوں نے شہر میں نا جائز تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی اسسٹنٹ کمشنر کنری کے اس دوہرے معیار پر شہر کے سیاسی سماجی رہنماؤں نے حیرت و تجسس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کنری شہر میں نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے شہر بھر سے سرکاری املاک کے قبضے و گزار کراتے ہوئے نا جائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے