November 17, 2026

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی کنری سمیت ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں پر دیسی گڑ بنانے کے اسٹال سج

IMG-20251128-WA0220

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی کنری سمیت ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں پر دیسی گڑ بنانے کے اسٹال سج گئے ہیں مٹی کی بھٹی پر گنے کے تازہ رس سے بنائے گئے دیسی گڑ کی خوشبو اور ذائقے کو شہری اب بھی بہت پسند کرتے ہیں،تفصیلات کے مطابق سردی کے آغاز کے ساتھ ہی کنری کی مختلف شاہراہوں بسٹاں روڈ،میمن کنری روڈ،نبی روڈ اور میرپورخاص روڈ پر دیسی گڑ بنانے کے اسٹال سج گئے ہیں،گڑ بنانے کیلئے آج کے جدید دور میں بھی پرانے روایتی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، گنے کے رس کو میٹھے خوشبودار گڑ میں ڈھلنے کیلئے کئی مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔ کماد کی فصل پکنے کے ساتھ ہی گنے سے گڑ بنانے کا عمل جوبن پر آ جاتا ہے مٹی کی بھٹی پر گنے کے تازہ رس کو بڑے کڑاہے میں پکا کر دیسی گڑ بناتے ہیں دیسی گڑ بنانے والے کاریگروں کا کہنا ہے کہ اس کام میں وقت اور محنت تو زیادہ لگتی ہے مگر مضر صحت کیمیکلز سے پاک بھنڈی کے رس سے صاف کئے گئے ڈارئی فروٹ اور گاجر کے گڑ کی خوشبو اور ذائقے کو شہری آج بھی انتہائی پسند کرتے ہیں کنری کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دیسی گڑ سردیوں کی سوغات ہے جس کی چائے کا اپنا ہی مزہ ہے اور قہوے یا سبز چائے کے ساتھ اس کا استعمال نزلہ۔ زکام اور دیگر موسمی امراض سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے، گڑ ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے جن میں خون کی کمی پائی جاتی ہے۔ گڑ میں موجود آئرن کی بھرپور مقدار خون میں ہیموگلوبین کی سطح کو بلند کرتی ہے اور ساتھ ہی لال خلیے بھی پیدا کرتی جبکہ یہ سردی میں جسم کو گرمی و توانائی فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے