November 17, 2026

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت فیڈرل ایپکس کمیٹی اور صوبائی ایپکس

IMG-20251128-WA0221

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت فیڈرل ایپکس کمیٹی اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے قائم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس میں امن و امان، سرکاری محکموں کی کارکردگی، سیکیورٹی اقدامات، سرکاری اسکیموں کی پیش رفت اور ضلعی سطح پر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اجلاس میں پاکستان آرمی کے مئیجر شرجیل، ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمرکوٹ عمران آرائیں، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ عمرکوٹ محمد شاہد راجپوت، ایکیسی این حیسکو علی رضا بھٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت عبدالغنی عاربانی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ھریش چندر، ایکسائز انسپکٹر شھمیر خان، حساس اداروں، آئی بی، ایم آئی، آئی ایس آئی، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، محمد فوڈ، محکمہ اطلاعات، میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جبکہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق ضلع بھر میں سیکیورٹی مزید موثر بنانے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام، اسنیپ چیکنگ کو بڑھانے، اور ضروری مقامات پر پولیس و رینجرز کی مشترکہ نگرانی قائم رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر 100 فیصد عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں، کسی بھی شکایت یا تاخیر کی صورت میں فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ امن و امان اور عوامی خدمات کے حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ضلع عمرکوٹ میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے، سرکاری دفاتر میں عوامی سہولت کو ترجیح دی جائے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم اور غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں، اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ تمام تاجر برادری سے اجلاس کرکے انہیں اپنی مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے پر پابند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام شھروں میں اینٹی اینکروچمیںنٹ مہم چلائی جائی اور حکومت کی جو بھی پراپرٹی ہے اور وہاں پر قبضے ہیں تو فوری طور پر ختم کروائے جائیں اور اس کی رپورٹ کی جائے، انہوں نے کہا کہ جو بھی غیر قانونی پیٹرول پمپ بنے ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر سیل کیا جائے، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ فیڈرل اور صوبائی حکومتی پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت رپورٹ تفصیل کے ساتھ پیش کی جائے۔