🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *26 نومبر 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) پاکستان اور بحرین کا تجارت ایک ارب ڈالر تک لانے اور ویزا شرائط میں نرمی پر اتفاق
🚨(2) وزیراعظم کا بحرین کا سرکاری دورہ، منامہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا، بادشاہ حمد بن عیسیٰ اور ولی عہد سے ملاقاتیں
🚨(3) خطے کو جیوپولیٹیکل کشمکش، سرحدپار دہشتگردی کا سامنا، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل
🚨(4) ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
🚨(5) عمران خان اکیلا نہیں، اسے لانے والے اِس سے بڑے مجرم ہیں، ان کا بھی پورا حساب لیا جائے، نواز شریف
🚨(6) وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان
🚨(7) عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیا ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے: نواز شریف
🚨(8) وزیراعظم 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
🚨(9) پاکستان ایک بار پھر کیمیکل ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب
🚨(10) بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) کے اعزاز سے نواز دیا
🚨(11) جنوبی افریقا نے بھارت کو کلین سوئپ کر دیا، ٹیمبا باووما نے تاریخ رقم کر دی
🚨(12) جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے پیچھے چلا گیا
🚨(13) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا
🚨(14) ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، جنرل ساحر شمشادکا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب سے خطاب
🚨(15) ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹرز کے آڈٹ کا فیصلہ
🚨(16) پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی
🚨(17) ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے کی مکمل ویڈیو آگئی، دہشت گردوں کے چہرے منظرعام پر
🚨(18) پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، آرڈیننس جاری
🚨(19) لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا
🚨(20) آصفہ بھٹو زرداری سے امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی ملاقات
🚨(21) کوئٹہ؛ بولان میں گھر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا گیا، 3 بچے جاں بحق
🚨(22) یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلیے کم سے کم عمر 16 سال مقرر کردی
🚨(23) جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، اسلحہ کی تصدیق کے بعد رہا
🚨(24) فیلڈ مارشل سے ایر_ان کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات
🚨(25) پنجاب: پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر ہوگی
🚨(26) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ٹریفک حادثات میں 2 طالب علموں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے
🚨(27) 4 اکتوبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
🚨(28) وفاقی آئینی عدالت بل بورڈز لگانے پر برہم، تنصیب کے طریقے پر بھی سوالات اٹھادیے
🚨(29) وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراض اٹھادیا
🚨(30) کراچی: کلفٹن میں خاتون کا لرزہ خیز قتــل،، ملزمان نے شناخت چھپانے کےلیے چہرہ کچل ڈالا
🚨(31) نور مقدم کیس معاشرے میں پھیلتی ’لیونگ ریلیشن شپ‘ کی برائی کا براہ راست نتیجہ ہے، جسٹس باقر نجفی
🚨(32) سینیٹ کا اجلاس کل ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
🚨(33) الیکشن کمیشن طلبی کیخلاف وزیراعلیٰ کے پی اور شہناز عمر ایوب کی درخواستوں پر فیصلہ جاری
🚨(34) سندھ حکومت کی کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے عالمی بینک سے تعاون کی اپیل
🚨(35) ہانگ کانگ؛ 31 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 13 ہلاک اور 15 زخمی
🚨(36) پاکستان کے پہلے اور منفرد ”اپنی زمین، اپنا گھر“ پروگرام کا آغاز
🚨(37) سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا، آئینی عدالت بنالی، کام نہیں ہو رہے: جسٹس محسن
🚨(38) بھارت کو دھچکا، آرمینیا نے بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی خریداری معطل کردی
🚨(39) پشاور: حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، مختلف شہروں کو گیس کی سپلائی متاثر
🚨(40) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار
🚨(41) پی ٹی آئی کا رونا کام نہ آئیگا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی، مریم نواز
🚨(42) 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا
🚨(43) سابق رکن اسمبلی نے اسلام قبول کر کے نکاح کرنیوالی بھارتی سکھ خاتون کی واپسی کیلئے درخواست دائر کر دی
🚨(44) ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری
🚨(45) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطار-II’ کامیابی سے مکمل
🚨(46) بورے والا: سفاک بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر ســر پر اینٹیں مار کر شوہر کو قتــل کردیا
🚨(47) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی
🚨(48) پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
🚨(49) فاسٹ بولر محمد موسیٰ کا شاندار کارنامہ، قائداعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر ڈالی
🚨(50) ملک میں سونا مزید 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے ہوگئی
🚨(51) بنگلہ دیشی حکام نے حسینہ واجد کے بینک لاکرز میں موجود 10کلو سونا ضبط کرلیا
🚨(52) پنجاب میں نئے قوانین کے ساتھ تیترکے شکارکی اجازت دیدی گئی
🚨(53) کراچی: کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے معاملے پر احتجاج کرنے والے وکلا اور صوبائی وزیر ناصر شاہ کے درمیان مذاکرات کامیاب
🚨(54) مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں بغاوت، فوج نے صدر کو معزول کرکے اقتدار سنبھال لیا
🚨(55) دوسری شادی کا اعلان مذاق میں کیا تھا، ٹک ٹاکر اذلان شاہ
🚨(56) کراچی: سفاری پارک میں مختلف اقسام کے 15 جانوروں کی پیدائش