November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ میرے حلقے میں الحمدللہ وعدوں سے تکمیل تک سفر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے

IMG-20251127-WA0353

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ میرے حلقے میں الحمدللہ وعدوں سے تکمیل تک سفر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی سے خصوصی ملاقات کی اور جوہرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماڑی انڈس کا سٹاپ منظور کروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاءے گا۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی خصوصی کاوش سے جوہر آباد ریلوے اسٹیشن پر ماڑی انڈس کےسٹاپ کی منظوری کے اقدام کو سراہاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ موصوف ضلع خوشاب کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کےلیے اسی طرح سے اپنا بھرپورکرادر ادا کرتے رہیں گے۔