نوابشاہ(بیورورپورٹ)پاکستان ریلویز نوابشاہ کے حکام کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی افسران کے ہمراہ دوڑ میں پبلک پارک کے لئے منظور شدہ اراضی کا دورہ اراضی
نوابشاہ(بیورورپورٹ)پاکستان ریلویز نوابشاہ کے حکام کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی افسران کے ہمراہ دوڑ میں پبلک پارک کے لئے منظور شدہ اراضی کا دورہ اراضی کی پیمائیش،منظور شدہ اراضی کے بڑے حصہ پر قابضین کا ناجائز قبضہ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر کے احکامات پر اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ ذوالفقار علی راہموں اور انسپیکٹر آف ورکس ریلویز نوابشاہ آغا شبیر پٹھان نے دیگر عملے کے ہمراہ دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر منظور شدہ پبلک پارک کے مقام کا دورہ کیا،اور اراضی کی پیمائیش کی،اس موقع پر ٹاؤن آفیسر لائق حسین زرداری،اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ثناء اللہ جونیجو،ٹیکس سپرٹنڈنٹ ذیشان علی مری اور ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے صدر انور عادل خانزادہ بھی موجود تھے،پیمائیش کے دوران پبلک پارک کے لئے منظور شدہ 119680 اسکوائر فٹ اراضی کے ایک بڑے حصہ پر تجاوزات اور غیرقانونی قبضوں کا انکشاف ہوا،بتایا جاتا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر/ سینئر جنرل منیجر ریلویز ہیڈکوآرٹر لاہور نے ڈویژنل ٹریسنگ پلان کی منظوری دی اور ڈی جی پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور نے دستخط کئے، ٹاؤن کمیٹی دوڑ نے پبلک پارک کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لئے منظور شدہ ریلوے اراضی کے لینڈ لیز چارجز اور گراؤنڈ رینٹ کی مکمل رقم کی ادائیگی کردی ہے،جبکہ موجودہ اراضی کی پیمائیش منظور شدہ اراضی سے کم ہے،کچھ عرصہ قبل ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز سکھر نے پاکستان ریلویز نوابشاہ کے افران کو احکامات دیئے تھے کہ منظور شدہ اراضی ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے حوالے کی جائے،اور ٹاؤن کمیٹی دوڑ سے تحریری معاہدہ کیا جائے، بتایا جاتا ہے کہ ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے افسران نے منظور شدہ اراضی کی پیمائیش کم ہونے پر تحریری معاہدہ کرنے سے انکار کردیا،اور ریلوے افسران پر زور دیا کہ پیمائیش مکمل کی جائے،جس پر ریلوے افسران کی جانب منظور شدہ اراضی کی پیمائیش مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی