November 17, 2026

قصور انٹرنیشنل بارڈر کے قریب سرحدی علاقے میں پاکستانی حدود کراس کرنے والے بھارتی شہری کو گزشتہ دن گرفتار کیا گیا

IMG-20251127-WA0332

قصور
انٹرنیشنل بارڈر کے قریب سرحدی علاقے میں پاکستانی حدود کراس کرنے والے بھارتی شہری کو گزشتہ دن گرفتار کیا گیا
سول ادارے کے اہلکاروں نے مشکوک نقل و حرکت پر پکڑنے کے بعد اسے قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے

گرفتار شخص کی شناخت 31 سالہ بی جے سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بھارت کی ریاست آسام، ضلع گدائی ٹوک، ندی سمبری کا رہائشی بتایا جاتا ہے

پولیس نے بھارتی شہری کے خلاف مقدمہ نمبر 3525/25 تھانہ صدر قصور میں درج کر لیا ہے جبکہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کی پاکستان میں داخلے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں مذید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات