نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مسروقہ موٹر سائیکلیں، بھینسیں اور بکریاں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔ تھانہ قاضی احمد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے IGP Listed A+ Category منشیات فروش نذیر زرداری کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 1070 گرام چرس اور CD-70 موٹر سائیکل ماڈل 2021 برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ Cr No. 379/2025 U/S 9/1/3/C SCNSA کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ قاضی احمد پولیس نے دوسری کارروائی میں ملزم مختیار ولد علی اکبر لاکھو کو گرفتار کیا۔ ملزم سے 170 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ Cr No. 381/2025 U/S 9/1A SCNSA درج کیا گیا۔ تھانہ قاضی احمد پولیس نے تیسری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہیب سولنگی کو گرفتار کرکے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ مکزم کے خلاف مقدمہ 383/2025 دفعہ 3/4 PEHO درج کیا گیا۔ تھانہ قاضی احمد پولیس کی چوتھی کارروائی تاریخ 17-11-2025 کو شہر قاضی احمد سے چوری ہونے والی CD-70 ماڈل 2023 ریڈ کے دوران موٹرسائیکل پولیس نے برآمد کرکے تصدیق کے بعد اصل مالک اشرف جتوئی کے حوالے کردیا گیا۔ تھانہ قاضی احمد پولیس کی کارروائی نمبر پانچھ فیروز مَال پِڑی سے چوری ہونے والی بھینسوں کی جوڑی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ معلومات اور فُٹ پرنٹس کی مدد سے PAD/خوصہ گاؤں کے قریب گنے کی فصل میں چھاپہ مار کر مسروقہ جانور برآمد کیے اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ برآمد شدہ جانور اصل مالکان کے حوالے کیے گئے جنہوں نے SSP شہید بینظیر آباد، SHO قاضی احمد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ تھانہ دوڑ پولیس کی دو کامیاب کاروائیاں۔ تھانہ دوڑ پولیس نے پہلے کاروائی میں گناہ نمبر 71/2025 قلم 302، 364، 395 PPC میں مطلوب روپوش ملزم دلمراد عرف ڈل مراد ولد حاجی پیر بخش بروہی کو دورانِ ریڈ گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ دوڑ پولیس نے دوسرے کاروائی کرتے ہوئے IG صاحب سندھ کی A کیٹیگری لسٹ میں منشیات فروش ولید خان ولد کریم داد مری سکنہ فیض محمد مری کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی اور اس کے خلاف FIR نمبر 34/2025 بجرم 9(1)(3)(c) CNSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے IGP لسٹڈ منشیات فروش اسد علی بروہی سکنہ جام صاحب روڈ کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 390/2025 دفعہ 3/4 PHEO کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ تھانہ پٻجو پولیس نے چوری شدہ 2 بکریاں برآمد کرکے اصل مالکان عبدالصمد ٻگھيو کے حوالے کردیا گیا بہترین کارکردگی پر مالکان کے جانب سے SHO پٻجو اور WHC پٻجو PC روشن علی ڏاھري کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔ تھانہ تعلقہ پولیس کی کارروائی گلشنِ آدم کالونی نوابشاہ سے گزشتہ رات چوری ہونے والی بھینس پولیس نے برآمد کرکے مالک حاجی خان ولد میر خان تنیو کے حوالے کردی۔ تھانہ دولت پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فعال جرائم پیشہ عناصر غلام نبی عرف امکو ڈاہری، عنایت اللہ ماچھی اور گلزار ماچھی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمات 128/25 بجرم 324، 353، 398، 399، 402 PPC اور 129/25 بجرم 381A، 457، 2150 PPC کے تحت درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔