November 17, 2026

نوابشاہ (انور عادل خانزادہ) دوڑ ڈگری کالج اور دوڑ ہائر سیکنڈری سکول کے سینکڑوں طلباء نےمن پسند طلباء کو ہزاروں روپے رشوت لے کراعلیٰ نمبر اور مستحق

IMG-20251127-WA0036

نوابشاہ (انور عادل خانزادہ) دوڑ ڈگری کالج اور دوڑ ہائر سیکنڈری سکول کے سینکڑوں طلباء نےمن پسند طلباء کو ہزاروں روپے رشوت لے کراعلیٰ نمبر اور مستحق طلباء کو 40 فیصد سے کم نمبر دینے پر بورڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ضلعی شہید بینظیر آباد بورڈ آفس نے جو نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کے نتائج کا اعلان کیا ہے وہ انتہائی مایوس کن ہے۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دوڑ اور ڈگری کالج دوڑ کے طلباء نے نتائج کے خلاف دوڑ پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ طلباء اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ نوابشاہ کے اعلان کردہ نتائج میں امیر طلباء کو اے گریڈ کے نمبر دیئے گئے ہیں اور جو ذہین طلباء ہیں اور روزانہ سکولوں میں آتے ہیں انہیں انتہائی کم نمبر دیئے گئے ہیں۔ طلباء کا کہنا تھا کہ چیئرمین نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ کر امیر گھرانوں کے طلباء کو پیسوں کے عوض اعلیٰ نمبر دئیے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد نتائج منسوخ کر کے پرچوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے بصورت دیگر ہم شاہراہ مہران بلاک کر کے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔