November 17, 2026

وہاڑی (بیو رو چیف ) کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کے شعبۂ ہومنٹیز کی جانب سے تیسری ویمن کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کی گئی، جس میں طالبات، مہمانوں

IMG-20251127-WA0027

وہاڑی (بیو رو چیف ) کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کے شعبۂ ہومنٹیز کی جانب سے تیسری ویمن کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کی گئی، جس میں طالبات، مہمانوں اور فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں خواتین کی کھیلوں میں شمولیت اور جنوبی پنجاب کی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ تین روز جاری رہے گی ،چیمپئن شپ میں جنوبی پنجاب کے مختلف کالجز کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں خواتین بیٹرز کےچوکوں اور چھکوں کی بارش نے افتتاحی تقریب کو چار چاندلگادیے اور خوبصورت گھڑ ڈانس نے سماع باندھدیا،افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کھیلوں سمیت ہر میدان میں آگے بڑھنے کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جائیں، ایسی سرگرمیاں نوجوان خواتین میں قیادت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خدا بخش نے کہا کہ چیمپئن شپ بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ منعقد کی گئی اور کامسیٹس یونیورسٹی ہم نصابی سرگرمیوں سمیت کمیونٹی انگیجمنٹ کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔ محترمہ کوثر شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب کی نوجوان خواتین کو آگے لانا ان کے وژن کا حصہ ہے اور کھیل برداشت، ٹیم ورک اور اعتماد پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ایونٹ ڈاکٹر علی احمد، حافظ سجاد حسین، ڈاکٹر نازیہ سلیمان، ڈاکٹر محمد عمران سعید، محمد حنیف، ارم گل اور نازش ملک کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوا، جن کی محنت سے بہترین انتظام اور سازگار ماحول فراہم کیا گیا۔ تقریب کا اختتام تمام ٹیموں، رضاکاروں اور معاون اداروں کے لیے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا، جبکہ چیمپئن شپ کو خواتین کی بااختیار ی اور کامسیٹس یونیورسٹی میں شمولیتی کیمپس کلچر کی مضبوطی کی جانب مضبوط قدم قرار دیا گیا۔