سکھر(بیورورپورٹ. سید نصیر حسین زہدی)سیپکو سب ڈویژن پرانا سکھر کی کارروائی، 50 سے زائد غیر
سکھر(بیورورپورٹ. سید نصیر حسین زہدی)سیپکو سب ڈویژن پرانا سکھر کی کارروائی، 50 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنیکشن منقطع سیپکو سب ڈویژن پرانا سکھر کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مختلف علاقوں میں 50 سے زائد ڈائریکٹ کنڈا کنیکشن منقطع کرکے تاریں قبضے میں لے لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او اولڈ سکھر سید وقار شاہ، عقیل دایو اور شہباز پیرزادہ کی قیادت میں نمائش چوک، میرانی محلہ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جہاں پر غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے کنڈا کنیکشن فوری طور پر کاٹ دیے گئے۔اس موقع پر ایس ڈی او سید وقار شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیپکو چیف اعجاز احمد چنہ کی ہدایات کے مطابق بجلی چوری کے خلاف سخت مہم جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سب ڈویژن کی حدود میں کسی بھی شہری کو بجلی چوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایس ڈی او کا کہنا تھا کہ جو بھی فرد بجلی چوری میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانونی طریقے سے بجلی کے کنکشن حاصل کریں اور ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔