November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف

IMG-20251126-WA0313

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں گٹکہ اور ماوا برآمد سکھر پولیس نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا، جس میں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے مخفی اطلاع پر نواں گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اویس راجپوت نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے 160 عدد گٹکہ اور ماوا کی پٹیاں، 5 کلو سے زائد چھالیہ، اور دیگر گٹکہ ماوا کا سامان برآمد کیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف منشیات گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس نے مزید کارروائی کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس پارٹی کی شاندار کارکردگی پر شاباشی کا پیغام دیا اور ہدایت کی کہ ایسے اقدامات کو تیز کر کے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے مزید موثر کارروائیاں کی جائیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔