November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)۔ سید نصیر حسین زیدی سینئر کیمرامین احمد شیخ کے والد کی نمازِ جنازہ ادا،

IMG-20251126-WA0312

سکھر(بیورورپورٹ)۔ سید نصیر حسین زیدی سینئر کیمرامین احمد شیخ کے والد کی نمازِ جنازہ ادا، صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت سکھر میں نجی نیوز چینل کے سینئر کیمرامین احمد شیخ کے والد کے انتقال پر شہر کی فضا سوگوار رہی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ سکھر ریلوے اسٹیشن کے قریب ادا کی گئی، جس میں سکھر کی صحافی برادری، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے موقع پر شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صحافی برادری نے احمد شیخ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔مرحوم کی فاتحہ سوئم کل (جمعرات) بعد نمازِ ظہر برکاتی مسجد، نزد سکھر ریلوے اسٹیشن میں ہوگا، جہاں اہلِ خانہ نے عزیز و اقارب، دوست احباب اور ساتھیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔