November 17, 2026

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف دیپالپور۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ خواتین کالج حجرہ

IMG-20251126-WA0306

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف

دیپالپور۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ خواتین کالج حجرہ شاہ مقیم میں صبر و استقامت کے موضوع پر آگاہی لیکچر کا انعقاد، پرنسپل کالج شبانہ حسین کی زیر نگرانی طالبات کی اخلاقی و فکری تربیت کے فروغ کے لیے “صبر و استقامت” کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا، لیکچر کا مقصد طالبات میں برداشت، خود اعتمادی اور مشکلات کا مثبت انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا، پروفیسرز نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر و استقامت ایک مضبوط شخصیت کی بنیاد ہے اور اسی کے ذریعے زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ ناکامیوں کو سیکھنے کا ذریعہ بنائیں اور حالات کے سامنے ہمت نہ ہاریں، مقررین نے مزید کہا کہ صبر صرف برداشت کا نام نہیں بلکہ تدبر، حکمت اور مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنے کا نام ہے، انہوں نے معاشرتی اور تعلیمی مثالوں کی مدد سے طالبات کو صبر کی عملی اہمیت سے آگاہ کیا، آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں طالبات نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، کالج انتظامیہ نے ایسے تربیتی پروگراموں کے تسلسل کا اعلان کیا تاکہ طالبات کی ہمہ جہت نشوونما ممکن ہو سکے۔