اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت ضلع کو
اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ بیوٹیفکیشن پلان کے تحت ضلع کو خوبصورت بنانے کے لئے پر عزم، ضلع کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے جامع پلان کے تحت مختلف علاقوں میں اقدامات تیزی سے جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے بیوٹیفکیشن پلان کے تحت فٹ پاتھوں کے رنگ و روغن، شاہراہوں کی صفائی، گرین بیلٹس کی بحالی، شجرکاری، دیواروں کی خوبصورت پینٹنگ، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور پارکس کی بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کاموں کا معیار برقرار رکھا جائے اور مقررہ مدت میں تمام اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے میں تمام اداروں کی مشترکہ کوششیں قابلِ ستائش ہیں اور اس عمل میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے۔