November 17, 2026

ہارون آباد ۔۔بلدیہ ملازمین کی ہٹ دھرمی حاکم پلازہ روڈ الہاشم کالونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم

Screenshot_2025-11-26_034625

ہارون آباد ۔۔بلدیہ ملازمین کی ہٹ دھرمی حاکم پلازہ روڈ الہاشم کالونی میں سیوریج کا نظام درہم برہم تفصیلات کے مطابق ہاشم کالونی بولا آرائیں والے چوک میں گزشتہ کئی دنوں سے گٹر ابل رہا ہے مین راستہ ہونے کی وجہ سے لاری اڈا بازار سمیت اسکول جانے والے بچوں اور بزرگوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ٹی ایم اے ملازمین فرضی کاروائی کر کے ادھر ادھر بیٹھ کر وقت پاس کر کے چلے جاتے ہیں پانی کی بدبو کی وجہ اہل محلہ شدید پریشان ہے رات کو گندے پانی کی وجہ سے مچھر سونے نہیں دیتے اور دن میں گٹر کی بدبو کی وجہ سے گھر میں رہنا خواتین کے لئے عذاب بن گیا ہے بلدیہ ملازمین آتے ہیں اردگرد کی دکانوں پر بیٹھ کر چائے بوتل پی کر نکل جاتے ہیں مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب کا دعوا دھرے کا دھرا رہ گیا بلدیہ ملازمین مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی بہاولنگر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے