November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کے فرض شناس اور باکردار ٹریفک پولیس اہلکار

IMG-20251126-WA0303

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کے فرض شناس اور باکردار ٹریفک پولیس اہلکار محمد فہیم جوکھیو نے ایمانداری اور امانت داری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے دورانِ ڈیوٹی ملنے والا گمشدہ موبائل فون تلاش کرکے اس کے اصل مالک تک پہنچا دیا۔واقعہ نواب شاہ میں اس وقت پیش آیا جب اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران ایک قیمتی موبائل فون ملا۔انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے موبائل کو اپنی تحویل میں رکھتے ہوئے مالک کی رابطہ کیا۔ ذمہ داری اور دیانت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اہلکار محمد فہیم جوکھیو نے اصل مالک کو تلاش کر کے موبائل فون مکمل تحفظ کے ساتھ اس کے حوالے کردیا۔موبائل فون واپس ملنے پر اصل مالک نے ٹریفک پولیس اور خصوصاً اہلکار محمد فہیم جوکھیو کا تہے دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو پولیس کے اندر موجود دیانت، خدمتِ خلق اور فرض شناسی کا درخشاں ثبوت قرار دیا۔عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اہلکار محمد فہیم جوکھیو جیسے ایماندار، محنتی اور فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا وقار ہیں، جنہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ پولیس عوام کی امانتوں کی امین ہے اور ہر ممکن مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔شہید بینظیر آباد پولیس کا یہ مثبت قدم عوام کے پولیس پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، جو معاشرے میں امانت داری اور دیانت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔