November 17, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سی ایس ایس کا

IMG-20251126-WA0277

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) سی ایس ایس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرنے والی خوشاب کی قابل فخر بیٹی مشکات مبشر اعوان کے اعزاز میں سی ایس پیز اکیڈمی اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں مشکوۃ مبشر اعوان کی فیملی سمیت آفیسرز سی ٹی پی بھی موجود تھے جبکہ انچارج سی ایس پی اکیڈمی اسلام آباد ملک مرید حسین جسرا اور سینیئر آفیسر ایف بی آر اسلام آباد ملک ظفر جمال جسرا بھی زینت محفل تھے ۔ دوران تقریب سی ایس ایس 2024 ء کے امتحان میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے والی خوشاب کے قابل فخر بیٹی مشکات مبشر اعوان کو ایک خصوصی انعام سے سرفراز کیا گیا ۔ اس موقع پر قسمت کی دھنی خوشاب کی قابل فخر بیٹی مشکات مبشر اعوان نے اظہارخیال کرتے ہوءے انچارج سی ایس پیز اکیڈمی اسلام آباد ملک مرید حسین جسرا اور تمام آفیسرز سی ٹی پی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم سے میری یہ شاندار کامیابی میرے والدین کی دعاوں اور جملہ اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کاثمر ہے۔ واضح رہے کہ مشکات مبشر اعوان ، معروف بینکار ملک حاجی مبشر علی اعوان کی صاحبزادی ہیں۔ جن کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوں ڈھمک سے ہے۔ اس معزز اعوان فیملی کو علاقہ تھل میں ممتاز مقام حاصل ہے۔