November 17, 2026

ریحام خان کا تعلق سوات کے لغمانی قبیلے سے ہے۔ وہ 3 اپریل 1977 کو لیبیا کے شہر اجدابیا میں پیدا ہوئیں۔

FB_IMG_1764160692719

ریحام خان کا تعلق سوات کے لغمانی قبیلے سے ہے۔ وہ 3 اپریل 1977 کو لیبیا کے شہر اجدابیا میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے والد نئیر رمضان پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھے، جبکہ والدہ سعیدہ نئیر گھریلو خاتون تھیں۔ ریحام کی پہلی شادی اپنے کزن ڈاکٹر اعجاز الرحمن سے ہوئی، مگر تقریباً 15 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد 2005 میں دونوں کی علیحدگی ہو گئی۔ طلاق کے بعد ڈاکٹر اعجاز پاکستان چلے آئے اور ایبٹ آباد میڈیکل کالج میں پڑھانے لگے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی کولیگ ڈاکٹر سماویہ سے دوسری شادی کی اور پھر دوبارہ لندن منتقل ہو گئے، جہاں اس شادی سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔