ماضی کی مشہورمزاحیہ اداکارہ چن چن جس نے منور ظریف رنگیلا اور نذر کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ، چن چن کی رنگت گہری سانولی تھی اور جسم فربہ تھا مگر یہ دونوں خامیاں اسکے لیے فلموں میں کامیابی کا ذریعہ بن گئیں ۔ رنگیلا کے ساتھ فلم مفت بر میں کام کیا تو جانا پہچانا نام بن گئیں ، چن چن کا اصل نام خورشید تھا ایم جے رانا نے انہیں چن چن کا نام دیکر اپنی ایک فلم ماہی منڈا میں مزاحیہ رول دے دیا ، اسکے بعد چن چن کو متعدد فلموں میں چھوٹے موٹے مگر اہم اور دلچسپ کردار ملتے رہے۔ انہوں نے 140 کے قریب فلموں میں کام کیا اور کامیڈی رولز کے ذریعے ان فلموں میں رنگ بھرے ۔ انکی سپر ہٹ فلموں میں نظام لوہار ، جاگیردار ، مقابلہ ، دل دیوانہ ، بابل دا ویہڑا، شامل ہیں ، 1976 کے بعد چن چن کو فلموں میں کام ملنا کم ہو گیا ، اس مشہور مزاحیہ اداکارہ نے ملک علی محمد نامی ایک شخص سے شادی کی تھی جس سے انکا بیٹا ملک پرویز ہے جو بعد میں فلموں میں ایکسٹرا کے رول کرتا رہا 1980 میں چن چن بیمار رہنا شروع ہوئیں انہیں شوگر اور گردوں کا عارضہ لاحق ہو گیا تھا اپریل 1984 میں اداکارہ چن چن کا انتقال ہوا ، بلاشبہ چن چن نے اپنی سینکڑوں فلموں سے لاکھوں لوگوں کو بہترین تفریح مہیا کی ، دعا ہے اللہ کریم انکے درجات بلند فرمائے آمین
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]