November 17, 2026

مضرصحت پانی کی فراہمی میونسپل کمیٹی کاواٹرفلٹریشن پلانٹ فوڈ اتھارٹی نے سیل کردیا*

IMG-20251126-WA0240

*مضرصحت پانی کی فراہمی میونسپل کمیٹی کاواٹرفلٹریشن پلانٹ فوڈ اتھارٹی نے سیل کردیا*

میلسی(محمدمختارسولگی) ضلعی فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتےہوئے میونسپل کمیٹی میلسی کا عیدگاہ روڈ پر قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ سیل کردیاہے۔فوڈ اتھارٹی ذرائع کاکہناہے کہ اس فلٹریشن پلانٹ کا پانی لیبارٹری کیاگیاتو مضرصحت ثابت ہوا جس بناء واٹرفلٹریشن پلانٹ کو سیل کردیاگیاہے۔ عیدگاہ روڈ پرقائم واٹرپلانٹ شہریوں کےلئے واحد پانی کےحصول کرذریعہ تھا جس پر میونسپل کمیٹی کی نااہلی سامنے آئی ہے، جبکہ میونسپل کمیٹی کےدیگر واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل غیرفعال ہیں ۔ زیرزمین پانی خراب ہونے کےباعث میلسی کےشہری پینے کےصاف پانی سے محروم ہوچکےہیں اعلی حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ ہے.