November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی زیر صدارت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس، NID دسمبر 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔

IMG-20251126-WA0241

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
عمرکوٹ: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی زیر صدارت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس، NID دسمبر 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
عمرکوٹ ( ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایراڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ نیشنل انسدادِ پولیو مہم (NID) دسمبر 2025 کے سلسلے میں تمام انتظامات، حکمت عملی اور فیلڈ آپریشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی نھڑی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجئہ کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی شرف الدین میمن، ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عالم آزاد، پولیو فوکل پرسن وجئہ کمار، ای پی آئی کے فوکل پرسن ڈاکٹر شیر مہر، کمیونیکیشن آفیسر ارباب علی منگریو، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو، نیشنل پروگرام ڈاکٹر مونیکا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری عنایت اللہ کنبھر، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سید خان محمد شاھ، چاروں تعلقوں کے ایم ایس سمیت تمام متعلقہ افسران، اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میںں شامل ہے اور ڈسمبر 2025 کی مہم کو ہر قیمت پر 100 فیصد ٹارگٹس کے ساتھ کامیاب بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹرنگ پلان کے تحت فیلڈ میں جائیں اور ٹیموں کی کارکردگی کی سخت نگرانی کریں اور ہائی رسک اور زیرو ڈوز کیسز والے علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو ویکسین، ٹرانسپورٹ اور ضروری سہولیات ہر صورت وقت پر فراہم کی جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی بچہ پانچ سال سے کم عمر پولیو ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اس موقع پر پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجہ کمار نے اجلاس کو شروع ہونے والی پولیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئیندہ ماھ دسمبر میں پولیو مہم 15 دسمبر سے 19 تک جاری رہے گی، اور اس مہم میں پانچ سال تک کہ عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائنگے جبکہ ٹوٹل ٹارگٹ 284044 بجون کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جس انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع عمرکوٹ کو پولیو فری رکھنے کے لیے تمام ادارے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔