November 17, 2026

پاکستان بحریہ نے ملک میں تیار کردہ جہاز سے لانچ ہونے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب ٹیسٹ فائر کیا۔ یہ ہتھیار سمندری اور زمینی اہداف دونوں کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید گائیڈنس اور اعلیٰ حرکی خصوصیات سے مزین ہے۔

Screenshot_2025-11-26_034625

پاکستان بحریہ نے ملک میں تیار کردہ جہاز سے لانچ ہونے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب ٹیسٹ فائر کیا۔ یہ ہتھیار سمندری اور زمینی اہداف دونوں کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید گائیڈنس اور اعلیٰ حرکی خصوصیات سے مزین ہے۔

اس پرواز کے تجربے کا مشاہدہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، کے علاوہ سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔

یہ کامیاب ٹیسٹ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور پاکستان بحریہ کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔