میلسی (بیو رو چیف )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے میلسی کا وزٹ کیا اور ستھرا پنجاب ماڈل وارڈ کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ستھرا پنجاب
میلسی (بیو رو چیف )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے میلسی کا وزٹ کیا اور ستھرا پنجاب ماڈل وارڈ کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کام کو بھی چیک کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے شہروں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے تمام محکمے مستعدی سے کام کریں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کرکے بہتر بنایا جارہا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام سے شہروں اور دیہاتوں میں واضح تبدیلی محسوس ہورہی ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہروں اور دیہاتوں میں سو فیصد صفائی کو یقینی بنایا جارہا ہے شہری صفائی کے حوالے سے کوئی بھی شکایات ہو تو 1139پر درج کرائیں۔ شکایات کے فوری ازالہ کیلئے جدید میکانزم ڈویلپ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر میلسی زوہیب کریم،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران موجود تھے