نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے مسز سویرا کی جانب سے وراثتی جائیداد کی منتقلی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے مسز سویرا کی جانب سے وراثتی جائیداد کی منتقلی سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے روینیو افسران کے ہمراہ تحصیل شہدادپور میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران روینیو افسران نے ریجنل ڈائریکٹر کو مرحوم کی جائیداد کا سرکاری ریکارڈ پیش کیا۔ دستاویزات کا معائنہ کرنے کے بعد ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری روینیو افسران کو ہدایت کی کہ تمام جائیدادیں قانونی ورثاء کو ان کے جائز حصوں کے مطابق منتقل کی جائیں اور وراثتی امور شکایت کنندہ کی رضامندی اور اطمینان کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔ روینیو افسران نے ریجنل ڈائریکٹر کو یقین دہانی کرائی کہ شکایت کا ازالہ مقررہ مدت میں کر دیا جائے گا اور تعمیل رپورٹ دفتر محتسب اعلیٰ شہید بینظیر آباد کو ارسال کی جائے گی۔