November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آ غوش پروگرام کے حوالے سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد

IMG-20251125-WA0419

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آ غوش پروگرام کے حوالے سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ھوا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی ،ڈائریکٹر آغوش پروگرام آفتاب احمد ،ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن یاسین ساجدسمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ آغوش پروگرام کے ڈائریکٹر آفتاب احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول کو بریف کیا اور بتایا کہ آغوش پروگرام کے تحت رجسٹرڈ اھل خواتین کو رقوم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاچکی ھے پنجاب حکومت کی جانب سے آغوش پروگرام کی مد میں حاملہ خواتین کی رقم 23000 سے بڑھا کر 38000 روپے کر دی گئی ہے متعلقہ خواتین کی لسٹیں پی ایچ سی آ ئی کی طرف سے موصول ھو چکی ھیں اور تمام لسٹیں متعلقہ ھیلتھ فیلڈ سٹاف کو بھجوا دی گئی ھیں جس پر کام جاری ھے اور اھل خواتین کو اس بابت اطلاع کر وائی جارھی کہ وہ اپنی رقوم فوری طور پر جاز کیش سے وصول کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نے آغوش پروگرام کے ڈائریکٹر آفتاب احمد اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی کو سخت احکامات جاری کیے اور کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں سے آغوش پروگرام کی رقم نہ ملنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ایسی تمام حاملہ خواتین جنکو ابھی تک رقم نہیں ملی یا وہ خواتین جو EMR پر رجسٹرڈ ہیں سوائے ایک یا دو ٹرانزیکشن کے پوری رقم نہیں ملی فوری طور پر تمام اھل خواتین کو رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور اس بابت رپورٹ پیش کی جائے وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے آغوش پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جو اہلکار یا افسر کسی بھی قسم کی غفلت کا مرتکب پایا گیا اُسکے ساتھ نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی ۔