سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سب ڈویژن ون سکھر میں بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کی بہتری کے لیے سیکیورنگ کا عمل تیزی سے
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سب ڈویژن ون سکھر میں بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کی بہتری کے لیے سیکیورنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ایس ڈی او سب ڈویژن ون سکھر مشتاق احمد قریشی کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کنڈا سسٹم کے خاتمے اور غیر قانونی بجلی استعمال کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سیپکو کے نمائندے شجاعت حسین گھمرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سب ڈویژن ون کے ان علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں جہاں بجلی کی چوری عروج پر ہے اور ریکوریاں نہ ہونے کے برابر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو مسائل سے نجات دلانا اور انہیں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔شجاعت حسین گھمرو کے مطابق سب ڈویژن ون کے تین علاقوں کو مکمل طور پر سیکیور کر دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کنڈا سسٹم بڑی تعداد میں رائج تھا اور لوگ ڈائریکٹ لائنز کے ذریعے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کر رہے تھے۔ سیپکو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی کنکشن منقطع کیے اور سیکیورنگ کا عمل مکمل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے باقاعدہ میٹر لگوائیں، بصورتِ دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیپکو کا مقصد عوام کو پریشانی سے بچانا اور بل دینے والے صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے۔شجاعت حسین گھمرو نے کہا کہ سیکیورنگ مہم پورے زور و شور سے جاری رہے گی تاکہ سب ڈویژن ون کو بجلی چوری سے پاک کیا جا سکے اور ریکوری کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔