November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، مزید 4 ملزمان گرفتار سکھر پولیس کی سماجی برائیوں میں ملوث

Screenshot_2025-11-24_135057

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، مزید 4 ملزمان گرفتار سکھر پولیس کی سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر مختلف تھانوں کی ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق تھانہ روہڑی کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایس ایچ او نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم علی کولاچی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 05 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ ملزم کے خلاف 3/4 PEHO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اسی طرح تھانہ کندرا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کامران بھٹی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 60 عدد گٹکہ و ماوا برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ادھر تھانہ سی سیکشن کی حدود میں گشت کے دوران ایس ایچ او نے کارروائی کرکے ملزم عبد الحمید آرائیں کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے تین عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کردیا۔جبکہ تھانہ سائیٹ ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سکندر شیخ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 90 عدد آداب گٹکہ (چھالیہ کی پٹیاں) برآمد کیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوں پر شاباش دیتے ہوئے سماجی برائیوں کے خلاف مزید مؤثر اور تیز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔